مضامین

سٹیٹس اپڈیٹ

سٹیٹس اپڈیٹ

میں اپنے کام میں مصروف تھا کہ میرے موبائل فون نے مختصر گھنٹی کے ذریعے اطلاع دی کہ آپ کام کرنا چھوڑیں اور ادھر توجہ فرما ئیں آپ کے لئے ایک پیغام ہے۔ میں نے بغیر کسی حیل و حجت کے موبائل کا حکم مانا اور پیغام پڑھنا شروع کر دیا۔ لاہور سے میرے ایک دوست نے اپنی شادی کا کارڈ وٹس ایپ پر مجھے بھیجا تھا اور ساتھ ہی شادی کی تقریب میں شریک ہونے کی پرزور اپیل کی تھی۔

پاکستانی معیشت اور جدید سائنسی علوم

پاکستانی معیشت اور جدید سائنسی علوم

خُداوندِ کریم نے انسان کو " اشرف المخلوقات " کا درجہ دیا ہے اور اُسے عقل و شعور سے نوازا تاکہ وہ حق و باطل اور اچھے بُرے میں تمیز کر سکے۔ چنانچہ اس مقصد کے لیے اللہ تعالٰی نے تقریباً ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء کرام کو مبعوث فرمایا اور آپنی آخری الہامی کتاب قرآن مجید کی پہلی آیت بھی حصولِ علم کے متعلق تھی۔"اپنے رب کے نام سے پڑھئے جس نے پیدا فرمایا"۔ علم کے بغیر انسان وہ منازلِ طے نہیں کر سکتا ہے جو

عرب ریڈنگ چیلنج

عرب ریڈنگ چیلنج

کسی قوم کی تعمیر و ترقی میں لیڈر کا کردار بڑا اہم ہوتا ہے۔لیڈر نہ صرف قوم کو مسائل کے حل کے لئے ایک لائن آف ایکشن فراہم کرتا ہے بلکہ اپنی بصیرت ، دانائی اور قوت فیصلہ کو برؤے کار لاتے ہوئے قوم کی ایک روشن مستقبل کی طرف راہ بھی ہموار کرتا ہے۔ایک لیڈر کے لئے ضروری ہے کہ اسے تاریخ کا شعور اور دنیا میں آنے والی سیاسی ، معاشی اور سماجی تبدیلیوں کا گہرا ادراک ہوکیونکہ ان صلاحیتوں کے بغیر مسائل کا دیر پا

میرا کشمیر

میرا کشمیر

یہاں پر پھول کهلتے تھے۔میں نے دیکھا کہ شفق پر یہاں مسکراہٹوں کا جلوہ  تھا۔منظر یوں بدل گیا کہ سب ختم ہو گیا۔۔۔اب میں دیکهتى ہوں کہ دشمن نے میرے کشمیر کو گهیرا ہے۔یہاں پر ظلم و بربریت ہے۔یہاں کى درسگاہوں کو قتل گاه بنایا جا رہا ہے۔

منصفانہ ترسیل  

منصفانہ ترسیل  

اس دنیا میں ایک عام تصور رائج ہے کہ محرومی اور ناکامی کو ایک دوسرے سے جوڑا جاتا ہے - اور اس تصور پر ایمان لاتے ہوئے ہم یہ بات فراموش کر دیتے ہیں کہ اس دنیا میں موجود ہر شخص کسی نہ کسی لحاظ سے محروم ہوتا ہے - بظاہر     بہت زیادہ کامیاب نظر آنے والا انسان بھی اپنی زندگی کی کسی نہ کسی کمی پر کڑھتا ضرور ہے - جب ہر شخص اپنے اپنےلاحاصل کا اسیر ہے تو ناکامی اور کامیابی کو ماپنے کے لئے محرومی کا پیمانہ اس

نوجوان نسل کے مسائل اور ان کا حل

نوجوان نسل کے مسائل اور ان کا حل

سوشیالوجی کے مطابق افراد  کا اجتماعی ڈھانچہ معاشرہ کہلاتا ہے۔ اجتماعی زندگی کی خوب صورتی کے لیے کچھ کلیدی صفات کی ضرورت ہوتی ہے خصوصاً نوجوان نسل کا ان صفات سے متصف ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ اگر معاشرے کے نوجوانوں میں ان صفات کا خیال نہ رکھاجائے تو اجتماعی زندگی مختلف پریشانیوں الجھنوں اور مختلف مصیبتوں کی آماجگاہ بن جاتی ہے

میں ہی کیوں

میں ہی کیوں

"میں ہی کیوں"الفاظ کا ایسا مجموعہ جو کسی کی بھی زندگی کی راہیں تاریک بنا سکتا ہےاور بس تھوڑے سے صبر اور بہت سی ہمت سے کسی کو زندگی کی نوید سنا سکتا ہے ۔

دکھی پھرتا ہے جہاں سارا

دکھی پھرتا ہے جہاں سارا

بیوی  نے  شوہر کو الوداع کہا۔ جہاز نے اڑان بھری۔طرح طرح کے خیال آنے لگے حوصلے بلند تھے وہ بھی صرف اس لئے کہ نوکری مل گئی تھی۔ مگر وطن سے دور بہت دور۔ تنخواہ ڈالروں میں تھی۔ ڈالر کی اونچی اڑان تھی اس لئے اچھی تنخواہ کی خوشی تھی۔ وقت کا کام گزرنا ہوتا ہے سو وہ گزرتارہا۔

دوست

دوست

وہ گھر کے چھوٹے سے باغیچے میں ٹھہری آسمان کو تک رہی تھی جس پر سے اب نیلاہٹ چھٹ رہی تھی ۔اس  نے  چہرے کے گرد سکارف اوڑھ رکھا تھا جس سے ظاہر ہوتا تھا  کہ وہ نماز پڑھ کے اٹھی ہے۔ عمر سے وہ اکیس سال کی معلوم ہوتی ہے۔ مسلسل آسمان کو تکتے ہوئے یہی سوچے جا رہی تھی کہ وہ کس قدر تنہا ہے۔ بچپن سے لے کر آج تک کوئی بھی تو اسکا دوست نہیں رہا تھا۔

کرونا اور تعلیم کا بین الاقوامی منظرنامہ

کرونا اور تعلیم کا بین الاقوامی منظرنامہ

اور اللہ نے سکھا دیے آدم کو تمام کے نام ۔ البقرہ ۳۳قرآن مجید کی یہ آیت تعلیم و تعلم اور علم کے حصول کی طرف انسان کو دعوت دیتی ہے۔اللہ تعالی نے اپنی قدرت سے حضرت آدم علیہ السلام کو وہ تمام علوم اور ان کے نام سکھائے آئے جن کی وسعت اور ماہیت ہمارے محدود علم کے بس کی بات ہی  نہیں۔

آگہی سفرِ دوراں

آگہی سفرِ دوراں

"انسان چھپی ہوئی حقیقتوں سے لا علم ہی رہے تو اچھا ہے۔آگہی انسان کو بہت مشکل میں ڈال دیتی ہے۔لا علمی شاید اسی لئے نعمت ہے " رات کے  آخری پہر چھت پر بیٹھی وہ دونوں اس نئے موضوع پر محو گفتگو تھیں۔ مہیب سناٹے میں جانوروں کی آوازیں اور ہوا کا شور عجیب ہیبت بکھیر رہا تھا ۔

اے بندگان رب ! کیا توبہ کا وقت ابھی نہیں آیا ؟

اے بندگان رب ! کیا توبہ کا وقت ابھی نہیں آیا ؟

کائنات کا نظام تھم گیا ہے زمین،ہواؤں اور فضاؤں کی حرکت بند ہو گئی ہے ہر چیز ساقط وجامد ہے ریلوے ،بحری جہاز ،فضائی جہاز ،بس سب بند ہو گئے ہیں کاروبار زندگی خواہ چھوٹا ہو یا بڑا سب رک گیا ہے ہر قسم کی نقل و حرکت تقریباََ بند ہے ہر انسان کواپنی زندگی کے لالے پڑے ہوئے ہیںکوئی کسی سے ملنے مصافحہ کرنے اور گلے لگنے کا تو سوال ہی نہیں ہے