ہدایات برائے تحریر

ہدایات برائے تحریر

مضمون ان ہدایات کے مطابق بھیجیں تاکہ آپ کا بھیجا گیا مضمون جلد پراسیس کیا جا سکے۔ ان ہدایات کے آخر میں ایمیل ایڈریس دیا گیا ہے جس پر مضمون بھیجا جانا چاہیے۔ مضمون صرف ایک مرتبہ ہی بھیجیں اور بھیجنے سے پہلے اسے کم از کم دو مرتبہ خود پڑھ کر اسے فائنل کریں۔”بات“ ایمیل کے ذریعے رابطہ کرنے کو ترجیح دیتا ہے۔مندرجہ ذیل چیک لسٹ کے مطابق معلومات بھیجیں۔ تمام معلومات ایک ہی ایمیل میں ہونی چاہئیں تاکہ اسے اشاعت کے لیے مارک کیا جا سکے۔ادارتی ٹیم باری آنے پر مضمون کا جائزہ لے لے گی اور اگر مضمون معیاری ہوا اور ہمارے پاس اسے شائع کرنے کی گنجائش ہوئی تو اسے شائع کر دیا جائے گا۔ 'بات' ایسے مضامین شائع کرنے کو ترجیح دیتا ہے جو خاص طور پر صرف 'بات' کے لئے ہی لکھے گئے ہوں اور کسی دوسری جگہ اشاعت کے لئے نہ بھیجے گئے ہوں۔ ضروری نہیں ہے کہ آپ کا بھیجا ہوا مضمون لازمی طور پر شائع کیا جائے۔ ادارتی ٹیم کسی بھی مضمون کو مسترد یا قبول کر سکتی ہے، اور کسی شائع شدہ مضمون کو ہٹا سکتی ہے۔ ادارتی ٹیم اپنے فیصلے کی وجوہات بیان کرنے کی پابند نہیں ہے۔مضمون عموماً ایک سے دو ہفتے میں شائع کر دیا جاتا ہے۔ ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ مضمون موصول ہوتے ہی جلد از جلد شائع کیا جائے۔ لیکن پہلے سے آئے ہوئے دیگر مضامین اور دستیاب عملے پر کام کے لوڈ وغیرہ جیسی وجوہات کی بنا پر تاخیر ہو سکتی ہے۔

  1. ’بات‘ کو تحریر ایم ایس ورڈ فارمیٹ میں مخصوص فارم پر بھیجی جا سکتی ہے۔
  2. کسی بھی موضوع پر تحریر قابل قبول ہوگی۔ ایسی تحریر جو پہلے کسی آن لائن میگزین یا اخبار میں شائع نہ ہوئی ہو، اولین فرصت میں شائع کی جائے گی۔
  3. ایسی تحریر قابل اشاعت نہیں ہوگی جو مکالمے کے بجائے باہمی منافرت میں اضافے کا سبب بنے۔
  4. کسی بھی تحریر کی اشاعت کا صوابدیدی اختیار مجلس ادارت کا ہے۔ مدیر کو یہ حق حاصل ہے کہ تحریر کو قابل اشاعت بنانے کی خاطر قطع و برید سے کام لے۔
  5. کسی تحریر کی اشاعت کے بعد اگر ' بات' کی مجلس ادارت محسوس کرے کہ یہ ادارتی پالیسی کے خلاف ہے یا مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتی تو اسے حذف کرنے کا اختیار ادارے کو حاصل ہے۔
  6. تحریر بھجوانے سے قبل پروف ریڈنگ یقینی بنائیں اوراچھی طرح جائزہ لے لیں کہ املا کی غلطیوں سے پاک کردیا ہے۔ ایک اچھی تحریر کمپوزنگ کے غیرمعیاری ہونے کی وجہ سے مسترد ہو سکتی ہے۔
  7. مصنف کی شناخت انتہائی اہم ہے۔ بات  کومصنف کی اصل شناخت کا علم ہونا ضروری ہے۔ گمنام مصنفین کی تحریریں قابل اشاعت نہیں ہوں گی۔
  8. تحریر کی اشاعت کے لیے مصنف کی تصویر بھی درکار ہوگی۔ خواتین اگر تصویر نہ دینا چاہیں تو ان کے لیے استثنی ہوگا۔
  9. تحریر اور تصویر اس ای میل ایڈریس پر بھجوائیں (baat@kfueit.edu.pk