ادارتی پالیسی
- 'بات ‘ہر موضوع پر تحریر شائع کرے گا مگرشرط یہ ہے کہ دلیل اور توازن سے بات کہی گئی ہو۔
- فی الحال اردو اور انگریزی زبان میں تحریر اشاعت کے لئے قبول کی جائے گی۔
- ‘بات ‘کسی بھی موضوع و خیال کو موضوع بحث بنانے میں کوئی رکاوٹ محسوس نہیں کرے گا جب تک کہ وہ کسی بھی حوالے سے اعتدال کو نقصان نہ پہنچا رہا ہو۔ سیاسی تحریریں اشاعت کے لئے قابل قبول نہ ہوں گی اور ایسی تحریریں بھی اشاعت کے لئے قابل قبول نہیں ہوں گی جو کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت کو ہوا دیں۔
- ‘بات’ خود کو کسی دینی و لادینی، سیاسی و غیر سیاسی تنظیم یا کسی گروہ و مکتب فکر کا نمائندہ بننے سے بچنے کے لیے مخصوص تحاریر روکنے کا مجاز ہوگ۔
- ‘بات’ تمام لکھاریوں کو فقہی آراء اختیار کرنے اور انھیں اپنی تحریر میں شامل کرنے کی آزادی دیتا ہے لیکن کسی بھی فقہی و فروعی بحث پر مناظرے کی اجازت نہیں ہوگی۔