نعت - حضور میری تو ساری شان آپ سے ہے
نعت
سید سجاد بخاری
ایم فل ایجوکیشن - ڈیپارٹمنٹ آف ہیومینٹیز اینڈ سوشل سائنسز
حضور میری تو ساری شان آپ سے ہے
میں کون ہوں میری پہچان آپ سے ہے
دین پر جو قائم ہوں یہ آپ کا کرم ہے آقا
میرا تو سارا ایمان آپ سے ہے
مشکل گھڑی میں درود ہے وظیفہ میرا
میری ہر مشکل آسان آپ سے ہے
دل کی ساری دھڑکنوں کا سبب آپ ہیں
میرے جسم میں جان آپ سے ہے
یہ ساری رفعتیں ہیں آپ کےسبب سے
میری تو ساری اُٹھان آ پ سے ہے
آپ نہ ہوتے تو میرا وجود نہ ہو تا
میرے ہونے کا اِمکان آپ سے ہے
قلم نے سیکھا ہے نعت کا قرینہ آپ سے
سجاد بنا ثنا خوان آپ سے ہے