اینتھولوجی  -  Anthology

اینتھولوجی  -  Anthology

 

حارث مطلوب

سیکنڈ سمیسٹر - الیکٹریکل انجینئرنگ

تعریف

اینتھولوجی مجموعے کا نام ہے۔ اسے ادبی کاموں کا مجموعہ کہہ لیا جائے جس میں ڈرامے ، مختصر کہانیاں ، اقتباسات ، فلمیں ، گانے  اور  شاعری وغیرہ شامل  ہوتے ہیں۔  اگر افسانوی صنف ( صنف افسانہ) کی بات کی جائے تو عام طور پر صرف مختصر کہانیوں یا مختصر ناولز کے مجموعے کو اینتھولوجی کہتے ہیں۔  ایسی کتاب جس میں مختلف مصنفین کی منتخب کردہ تحاریر ہوں یا مختصر کہانیوں کا مجموعہ ہو اینتھولوجی کہلاتا ہے۔ نظموں کا شائع کردہ مجموعہ بھی اینتھولوجی کے زمرے میں آتا ہے۔

ماخذ

اینتھولوجی کی اصطلاح  یا اینتھولوجی لفظ ایک یونانی لفظ  اینتھولوجیا  - Anthologia سے اخذ کردہ ہے،جس کا مطلب " پھول جمع کرنا یا  پھولوں کا مجموعہ" ہے۔ اس لفظ کو سترہویں صدی میں انگریزی ادب میں شامل کیا گیا تھا-

مقاصد

اینتھولوجی کا مقصد کسی بھی پڑھنے والے کو وسیع پیمانے پر کسی بھی مخصوص موضوع پر ادبی کاموں تک رسائی فراہم کرنا ہے۔ادبی کام کیا ہوتے ہیں وہ اوپر بتا دیا گیا ہے۔  ادب میں اس کا مقصد ہےقاری کو ایک ہی جگہ پر اور ایک ہی کتاب میں بہت ساری ادبی کاوش مل جائے ۔پڑھنے کو کسی موضوع پر مختلف مصنفین کے خیالات اور ان کی منتخب کردہ تحاریر فراہم کرنا ہی اینتھولوجی کا مقصد ہے۔ اس سے پڑھنے والے کو متعلقہ چیز ایک ہی جگہ اور  ایک ہی کتاب  سے مل جاتی ہے۔

فوائد

اینتھولوجی کے بہت سے فائدے ہیں۔  اس سے نا صرف لکھنے والے کو  بلکہ اینتھولوجی شائع کرنے والی ٹیم اور پڑھنے والے کو بھی بہت فائدے ہوتے ہیں۔ اینتھولوجی سے تمام ادب کے لکھاریوں کے مابین ایک کمیونٹی بنتی ہے۔ نئے لکھنے والوں کو  ان مصنفین سے ملنے کا موقع ملتا ہے جس کی کبھی وہ تعریفیں کیا کرتے تھے۔ یہ کتاب کو فروغ دینے کا بہت اچھا طریقہ ہے کیونکہ اس میں متعدد لکھنے والے ہوتے ہیں  اور ان کی منتخب کردہ تحاریر ہوتی ہیں  جس کو جو پسند آئے۔  لکھنے والوں کے ساتھ ساتھ پڑھنے والوں کو نئے لکھاریوں کا ( جنہوں نے اینتھولوجی میں حصہ لیا ہوتا ہے / جن کی مختصر کہانیاں یا تحاریر منتخب کی گئی ہوتی ہیں)  کا پتا چلتا ہے۔ اینتھولوجی کی وجہ سے کسی بھی تھیم پر مختلف مختصر کہانیاں یا تشریحات دیکھنے کو ملتی ہیں۔ کہانیاں مختصر ہوتی ہیں۔ جلدی سے پڑھی جا سکتی ہیں اور کتاب کو آسانی سے ہضم کیا جا سکتا ہے۔  سادہ الفاظ میں یہ کہ  اینتھولوجی، مختلف اقسام کی فراہمی ہوتی ہے  ،ایک طرح کی سپر مارکیٹ ، کہ ایک ہی مجموعے میں بہت سی چیزیں پڑھنے کو مل جائیں۔